139

پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں06ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ )راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں،06ملزمان گرفتار، 600سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم شمس المجاہدسے153پتنگیں اور ڈور، ملزم سمیع اللہ سے30 پتنگیں اور ڈور، ریس کورس پولیس نے ملزم دانش ندیم سے25پتنگیں اور 02ڈوریں، ملزم عاقب سے150پتنگیں اور 08ڈوریں، صدر بیرونی پولیس نے ملزم عبیداللہ سے250پتنگیں اور ملزم کاشف سے60پتنگیں برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے، پتنگ بازی اورپتنگ فروشی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں