راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن، 44ملزمان گرفتار، 3700سے زائد پتنگیں، 41ڈوریں اور سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے 11ملزمان سے1090 پتنگیں اور12ڈوریں، رتہ امرال پولیس نے 06ملزمان سے 835پتنگیں اور02ڈوریں، نیوٹاؤن پولیس نے 08ملزمان سے520پتنگیں اور10ڈوریں، صادق آباد پولیس نے 07ملزمان سے380پتنگیں اور05ڈوریں، پیرودہائی پولیس نے 03ملزمان سے432پتنگیں اور04ڈوریں،گنجمنڈی پولیس نے 04ملزمان سے115پتنگیں،02ڈوریں،20آنار اور 10چائنہ سٹک،بنی پولیس نے 02ملزمان سے222پتنگیں اور02ڈوریں، ٹیکسلاپولیس نے ملزم عرفان سے60پتنگیں اور ڈور، نصیرآباد پولیس نے شہزاد سے40پتنگیں اور ڈور، کلرسیداں پولیس نے ندیم الحسن سے20پتنگیں اور02ڈوریں برآمد کیں، ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ شہریوں سے التماس ہے کہ پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں، پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے، پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
99