123

پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی، 17ملزمان گرفتار

راولپنڈی (نمائدہ پنڈی پاسٹ) راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی، 17ملزمان گرفتار، 1200کے قریب پتنگیں اور27ڈوریں برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے ملزم حسن رضا سے 435پتنگیں اور03ڈوریں، ٹیکسلا پولیس نے 03ملزمان پرویز، سہیل اورعبدالوہاب سے310پتنگیں معہ 02ڈوریں، ریس کورس پولیس نے 03ملزمان نعمان،عمر اوراویس سے 90پتنگیں معہ 03ڈوریں،رتہ امرال پولیس نے 02ملزمان عنایت اورشاہد سے 75پتنگیں، بنی پولیس نے 02ملزمان شاہد اورامجد سے 38پتنگیں، نصیر آباد پولیس نے ملزم عماد سے 125پتنگیں اوڈور، سول لائنز پولیس نے ملزم محمد علی سے 42پتنگیں اور15ڈوریں، ائیرپورٹ پولیس نے 02ملزمان زین اورحنان سے40پتنگیں،واہ کینٹ پولیس نے 02ملزمان عمر اورحماد سے25پتنگیں معہ 03ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے،پتنگ بازی اورپتنگ فروشی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں