140

پبلک ٹرانسپوٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر راولپنڈی میں 22 گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیا گیا یے جبکہ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور دیگر عملہ کیلئے کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کا موجود ہونا اور تمام سواریوں کا ماسک لگانا انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں 70 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ کارروائیاں راولپنڈی کے مختلف پبلک ٹرانسپورٹ روٹس پر کی گئیں ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں