روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں روڈ پر ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں جاری‘ مسافروں سے زائد کرایے وصول کرنے لگے‘تفصیلات کے مطابق کلر سیداں روڈ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مسافروں سے من مانے کرایے وصول کرنے لگے سٹاپ تو سٹاپ کرایہ 30سے 50روپے روپے وصول کیاجانے لگا جس سے آئے روز مسافروں اور ٹرانسپورٹرز میں لڑائی جھگڑا معمول بن گیا دوسری جانب پنجاب ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس کے اہلکار وں کی مبینہ ملی بھگت نے مسافر ٹرانسپورٹرز کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے پولیس اہلکار مال بردار گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرکے اپنا ہدف پورا کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں ادھر مسافر ٹرانسپورٹرز نے شہریوں سے زائد کرایہ لینا معمول بنا لیا ہے مسافروں نے سی ٹی او راولپنڈی اور موٹر وے پولیس آفیسر بیٹ 5سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
197