اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)نیشنل کمانڈراینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے پاکستان اور آسٹریلیا کے میچوں کے دوران گراؤنڈ میں 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت دے دی این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کو 4 مارچ سے 5 اپریل تک گراؤنڈ میں 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت ہےاین سی او سی کے مطابق 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مکمل طور پر ویکسین شدہ کو میچز میں شرکت کی اجازت ہے جب کہ 12 سال سے کم عمر کے بچے بغیر ویکسی نیشن کے بھی گراؤنڈ میچ دیکھ سکیں گے این سی او سی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا پروٹوکول کی سختی سے پابندی کو یقینی بنائیں۔
94