اسلام آباد (حذیفہ اشرف)پاکستان نے خطے کے تین ہمسایہ ممالک — افغانستان، ایران اور روس — کے ساتھ بارٹر ٹریڈ (اشیاء کے تبادلے) کے لیے نیا فریم ورک متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو آسان، تیز اور زیادہ مؤثر بنانا ہے۔وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اب کاروباری ادارے ایک ہی وقت میں درآمد اور برآمد کر سکیں گے، جبکہ اس عمل کے لیے پہلے سے لازمی شرط — “برآمد سے قبل درآمد” — کو ختم کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ نجی اداروں کو کنسورشیم بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ مشترکہ طور پر تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔نئے فریم ورک کے تحت تجارتی لین دین کی مدت 90 روز سے بڑھا کر 120 روز کر دی گئی ہے، اور مخصوص اشیاء کی فہرست کو ختم کرتے ہوئے عام ایکسپورٹ و امپورٹ پالیسی کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، یہ تبدیلیاں اس وقت سامنے آئیں جب مختلف کاروباری تنظیموں اور اسٹیک ہولڈرز نے سابقہ نظام میں درپیش رکاوٹوں کی نشاندہی کی تھی، جیسے کہ اشیاء کی محدود فہرست، پیچیدہ تصدیقی عمل اور وقت کی پابندی۔وزارتِ تجارت نے اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، وزارتِ خارجہ اور پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ مل کر تمام مشاورت مکمل کی، تاکہ نیا نظام زیادہ شفاف، کاروبار دوست اور خطے کے حالات کے مطابق بنایا جا سکے۔ماہرین کے مطابق، یہ فریم ورک پاکستان کے لیے علاقائی تجارت میں نیا باب ثابت ہو سکتا ہے اور غیر ملکی زرمبادلہ کے دباؤ میں کمی لا سکتا ہے۔
اہم خبریں
مری سے تعلق رکھنے والے سانحہ ترلائی کے تین شہداء کو سپردخاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک۔
مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبری ترلائی پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے شہداء کی نماز جنازہ مختلف مقامات پر ادا کر دی گئی۔
راولپنڈی پولیس کا پتنگ سپلائرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 81 افراد گرفتار، ہزاروں پتنگیں برآمد
ترلائی دھماکہ ایک مقامی سانحہ نہیں بلکہ دارالحکومت کے امن و امان پر ایک سنجیدہ سوال ہے
راولپنڈی پولیس کو سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
امام بارگاہ خدیجہ الکبریٰ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے اور بے گناہ نمازیوں کی شہادت پر دل نہایت غمزدہ اور رنجیدہ ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام آباد کی امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ،15 سے زائد نمازی شہید متعدد زخمی،وزیر اعظم اور صدر مملکت کا بزدلانہ حملے کی مزمت۔
اسلام آباد: گیٹ پر روکے جانے کے دوران خودکش دھماکہ، 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اسلام آباد: ترلائی میں امام بارگاہ کے گیٹ پر دھماکا، متعدد ہلاک و زخمی، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
اسلام آباد سکول میں خنجر چل گئے،2 بچے زخمی ،انتظامیہ کی معاملہ دبانے کی کوشش