پاکستان پیپلزپارٹی کا 58واں یومِ تاسیس پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ کہوٹہ میں منایا گیا

پاکستان پیپلزپارٹی  کے یومِ تاسیس کے حوالے سے کہوٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس  میں پارٹی ورکرز، عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب میں یومِ تاسیس کا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کی قیادت میں ملک کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ورکرز نے مکمل یکجہتی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو وزیرِ اعظم بنانے کے لئے ہر سطح پر بھرپور مہم چلائی جائے گی۔
تقریب میں صدر پی پی پی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی ،جنرل سیکرٹری چوہدری خالدمحمود، ڈاکٹر محمد عباد ، مسعود بھٹی ،شیخ منیراحمد،میڈم سفینہ شاہین ، نازیہ بی بی سمیت دیگر نے شرکت کی۔