121

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بعد عالمی مارکیٹوں میں تیل کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر جاچکی ہیں اور قیمتیں اگر یکم مارچ تک 100 ڈالر پر برقرار رہیں تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 7روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہیکہ اس صورتحال میں ملک میں یکم مارچ سے پیٹرول 7اورڈیزل 6روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے واضح رہے کہ چیئرمین اوگرا بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں