91

پاکستان میں جنگل کا قانون ہے

عمران خان نے وکلا کی رول آف لاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، تمام چور اوپر آ کر بیٹھ گئے ہیں، حکومت میں آتے ہی نے انہوں پہلا کام اپنے کرپشن کیسز ختم کیے، سب چوروں کے باری باری کرپشن کیسز ختم ہو رہے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی حکومت میں پوری کوشش کی، ان کے کیسز میچیور تھے، نیب کہتا تھا ان کے کیسز میچیور ہیں لیکن پیچھے سے ہمیں اجازت نہیں، جنرل باجوہ اجازت نہیں دیتے تھے، وہ فیصلہ کرتے تھے کہ نیب نے کس کو کتنا دبانا ہے ، کب چھوڑنا ہے، کب اندر کرنا ہے، شہباز شریف کا کیس ہی نہیں لگتا تھا، میں وزیراعظم بے بس بیٹھا تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ شہبازشریف کے بیٹے نے اپنے ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے، لوگوں کے ضمیر خرید کر ہماری حکومت ہٹائی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں