پاکستان ریلویز کے ملازمین کا ملک بھر میں احتجاج جاری۔

پاکستان ریلویز کے آر۔ٹی۔ایل اسٹاف کا ملک بھر میں احتجاج جاری، احتجاجی طور پر گاڑیوں کے آپریشن کا بائیکاٹ جاری۔ آج صبح سے تمام اسٹیشنوں سے چلنے والی گاڑیاں پاور وین آپریٹر کے بغیر چل رہی ہیں اور تمام گاڑیوں میں پاور کی سپلائی معطل ہے۔

احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔۔ دوسری جانب ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا جارہا اور عدالت سے رجوع کرنے اور نوکریوں سے نہ کھیلنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔