148

پاکستانی خواتین بھارت میں حجاب پر پابندی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام وائے کراس سے جہلم پریس کلب تک بھارت میں حجاب پر پابندی اور مسکان خان کے حق میں ریلی نکالی گئی،ریلی میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ریلی میں شریک خواتین نے مسکان خان کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگائے سکولوں کالجز کی طالبات اور شہری تنظیموں کی طرف سے وائے کراس تا جہلم پریس کلب تک ریلی نکالی گئی پرامن مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور کرناٹک ہندوستان میں حجاب پر لگائی جانے والی پابندی پراحتجاج کررہے تھے اس موقع پر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی مسلمان بہنوں سے اظہاریکجہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں مسلم بہادر بیٹی مسکان خان جس نے جنونی ہندوؤں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا ہم اپنی بہن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں