103

پانچ سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رائے محمد اصغر نے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کی کرونا سے بچاؤ کی مہم کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم 19 سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔ والدین اپنے بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹر سے کرونا ویکسین مفت لگوا سکتے ہیں۔ یہ ویکسین محفوظ اور انتہائی موثر ہے۔ یہ بارہ سال سے بڑے بچوں کو پہلے ہی لگائی جا چکی ہے۔ بخار یا درد کی صورت میں پیراسٹامول دے سکتے ہیں۔ڈاکٹر رائے اصغر نے مزید کہا کہ کرونا سے بچاؤ کی دوسری ڈوز 21 دن بعد لگائی جا سکتی ہے۔ بچوں میں اس ویکسین کے ٹرائل سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔ اسی لیے WHO، اف ڈی اے اور NIH نے اس ویکسین کو بچوں میں لگانے کی سفارش کی ہے۔انہوں نے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے پانچ سے گیارہ سال کے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا کر ان کا مستقبل محفوظ بنایں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں