190

پارکنگ کی فیس کی مد میں عوام کو لوٹنے والے عناصر کا محاسبہ کریں گے قمرالسلام راجہ

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی قمر الاسلام راجہ نے کہاکہ پارکنگ کی فیس کی مد میں عوام کو لوٹنے والے عناصر کا محاسبہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ مختص پارکنگ پرچی فیس کے بجائے عوام سے گھنٹوں کے مد میں وصولی ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل افس راولپنڈی میں ای رجسٹریشن اور پیلرا سسٹم کو اپڈیٹ کیا جائے تاکہ لوگوں کو گھنٹوں انتظار نہ کرنا پڑے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، دانیال چوہدری، بیرسٹر عقیل ملک، اسامہ اشفاق سرور، ارکان صوبائی اسمبلی راجہ شوکت بھٹی، ضیاء اللہ شاہ، محسن خان، راجہ حنیف ایڈووکیٹ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
چیئرمین قمر الاسلام نے کہاکہ قانون کے مطابق کمرشل اور رہائشی نقشہ جات جلد مکمل کیا جائے لوگوں کو دفاتر کے چکر بار بار نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے کہاکہ چاندنی چوک اور سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے موٹر سائیکل کی پارکنگ کے لیے سمری بھجوا دی گئی ہے

اس سے پلازوں کے باہر ہونے والی پارکنگ کا خاتمہ ہوگا اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ پی ایچ اے راولپنڈی کی سکیم کے منظوری شہر کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے دوران میونسپل کارپوریشن کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کمرشل پلان میں 32 نقشہ جات کے لیے درخواستیں موصول ہوئی جن میں 25 کی منظوری دے دی گئی ہیں 5 ٹائم فریم کے دوران کاغذات نامکمل ہونے پر روک دیئے گئے

اس کے علاوہ 1 انڈر پراسس اور 1 کیس ریجیکٹ ہوا۔ رہائشی بلڈنگ کے لیے 748 کیسسز میں 678 کی منظوری دے دی گئی 42 پر کام جاری ہے 4 پر دیگر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اوپجیکسن لگا ہوا ہے 3 کیسسز ریجیکٹ ہوئے۔ چینچ آف لینڈ یوز 54 کیسسز دفتر داخل ہوئے جن 2 کی منظوری دے دی گئی 7 پر کام جاری ہے 43 پر اوپجیکسن اور 2 خو خارج کر دیا گیا ہے۔ چیرمین کوآرڈینیشن کمیٹی قمر الاسلام راجہ نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے مفاد عامہ کی بہبود کے کام ترجیح بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام مسائل کے حل میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں