354

پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر صداقت عباس کے خلاف قرارداد پیش

کلرسیداں شہباز رشید ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) صداقت عباسی کو شمالی پنجاب کی صدارت سے فوری برطرف کیا جاے ۔انکی صدارت اور ناقص پالیسیوں کی بدولت پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ایک مخصوص ٹولے کی جانب سے پارٹی کو ہائی جیک کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے سابق عہدیدار اور سرگرم راہنما راجہ ساجد جاوید نے اپنی رہائیش گاہ پر پارٹی کارکنان اور میڈیا کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں اپنے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ٹوورازم ہائی وے منصوبے کو تحصیل کلرسیداں کی شرقی یونین کونسلز اور دریاے جہلم سے ملحقہ آبادیوں پر مشتمل خوبصورت علاقوں کو نظر انداز کر کے محض ایک کونے کو شامل کیا جانا کلرسیداں کے ثقافتی ورثے اور اسکی تاریخی حیثیت کو نظر انداز کیا گیا۔انہوں نے کہا ہے کہ کلر سیداں میں بیدی محل ۔سنگنی قلعہ اور چوآخالصہ کی تاریخی عمارات محکمہ آثار قدیمہ اور منتخب قیادت کی روائتی بے حسی کا شکار ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ کلر سیداں میں سترہ ہزار ایکڑ کے رقبے پر محیط سموٹ تا ٹھٹھر۔چنام اور دودہلی کے خوبصورت جنگلات واقع ہیں ٹوورازم ہائی وے کو مٹور سے گزارنے کے بجاے ان علاقوں سے گزارا جاے تاکہ سیاح اس علاقے کی خوبصورتی سے آگاہ ہوں اور ان پسماندہ علاقوں کی ترقی ہو سکے۔انکا مزید کہنا تھا کہ تحصیل کلرسیداں شروع سے ہی منتخب قیادت کی عدم توجہی کا شکار رہی ہے جہاں محکمہ جاتی کرپشن ۔قبضہ مافیا اور منشیات فروش بے لگام ہو چکے ہیں اور بدقسمتی سے ہماری ہی پارٹی کے لوگ انکے سہولت کار بنے بیٹھے ہیں۔جبکہ منتخب نمائندے خاموش تماشائی کا کردار نبھا رہے ہیں ہر محکمہ میں انکا ایک فرنٹ مین موجود ہے پھر بھی ادارے بے لگام ہیں انہوں نے کہا کہ گلی نالی کی سیاست بلدیاتی نمائندگان کا کام ہے نہ کہ ایم پی اے ایم این اے کا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے پارٹی کے سینئر سابق عہدیدار اقبال سبحانی نے کہا ہے کہ ٹوورازم ہائی وے منصوبہ میں تحصیل کلرسیداں کی تاریخی اہمیت کو تسلیم کرنا علاقہ کی پسماندگی کے خاتمہ اور تعمیر و ترقی کے لیے اشد ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صداقت عباسی ممبر اسمبلی ہونے کے باوجود شمالی پنجاب کے صدر ہیں جو کہ غیر آئینی اور ناقابل قبول ہے۔اس نے سکیڈ کے ذریعے ہمیں اپنے عہدوں سے معطل کروایا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ حالیہ کینٹ الیکشن میں صداقت عباسی اور اسکے حواریویوں نے ناہل لوگوں کو پارٹی ٹکٹ تھما دیے جس کا خمیازہ ہار کی صورت ہمیں مل گیا انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس شخص کو شمالی پنجاب کی صدارت سے برطرف نہ کیا گیا تو آمدہ بلدیاتی یا قومی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔انہی لوگوں کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کی بدولت آج پارٹی اور اسکے کارکنان مشکلات کا شکار ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کرنل اجمل صابر راجہ نے کہا ہے کہ ملک کی جغرافیائی خدوخال ، حالات اور قائد کی بے پناہ مصروفیات کی بنا پر بدقسمتی سے ہم اپنے مسائل عمران خان تک نہیں پہنچا پا رہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان خطہ کے دیگر اہم مسائل اور کشمیر کاز پر اپنے دوٹوک موقف کی بدولت مسلم دنیا کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں۔مگر ہمارے منتخب نمائندگان نے اپنی ذمہ داریاں چند من پسند اور ناہل لوگوں کو سونپ کر عمران خان کے مقاصد کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے پارٹی کے ضلعی صدر اور میٹروپولیٹن کے صدر کو نامعلوم وجوحات کی بنا پر برطرفی کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے سابق ایم پی اے اور سابق ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف شہریار ریاض نے کہا ہے کہ تنظیمی عہدیداران اور صداقت عباسی کی ورکرکش پالیسیاں بھی پارٹی کے لیے زہر قاتل ثابت ہورہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اعلی قیادت کی جانب سے پارٹی کارکنان کا استحصال قابل مزمت ہے۔اس موقع پر تحصیل کلرسیداں کی تمام یونین کونسل اور ایم سی کلرسیداں کے نمائندے موجود تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں