چوہدری محمد اشفاق
یوں تو ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے اس ہسپتال کو پہلے ہی بہت نمایاں مقام دے رکھا ہے اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ان کی شب و روز خصوصی کاوشوں کو بدولت ہسپتال پنجاب بھر کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں کارکردگی کے لحاظ سے مسلسل اول پوزیشن پر جا رہا ہے اور �آج اس ہسپتال کو وہ مقام حاصل ہو گیا ہے کہ پورے پنجاب کے محکمہ صحت کی خصوصی توجہ کا مرکز بن چکا ہے کہ اس ہسپتال میں ایسا کیا ہو رہا ہے اور ایسا کون کر رہا ہے کہ یہ ہسپتال دن بدن اپنی کارکردگی بہتر سے بہترین بناتا چلا جا رہا ہے تمام ہسپتالوں کے ایم ایسز سر جوڑ کر بیٹھنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ کسی بھی طرح ہم ڈاکٹر ہمایوں انور میر کو پہلے نمبر سے ہٹا کر ان کی پوزیشن میں کمی ممکن بنا سکیں لیکن ڈاکٹر ہمایوں انور اپنی کارکردگی پہلے کی نسبت مزید بہتر بنانے کی ٹھان چکے ہیں اور ہر دفعہ وہ مزید بہتریاں سامنے لا کر سب کے منہ بند کروا دیتے ہیں ان کی محنت کو وجہ سے آج محکمہ صحت کے اعلی حکام بھی کلرسیداں کا راستہ پوچھنے پر مجبور ہو چکے ہیں ایم ایس نے آج اس ہسپتال کو ایک ایسے مقام پر لا کھڑا کر دیا ہے کہ اب عالمی ادارے بھی اس کی کارکاردگی کو جانچنے پر لگ گئے ہیں جو کہ تحصیل کلرسیداں کے باسیوں کیلیئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ڈاکٹر ہمایوں انور میر نے آج اس ہسپتال کو اس قابل بنا دیا ہے کہ یہ ایک بہترین علاج گاہ بنتا جا رہا ہے مریضوں کا آدھا مرض علاج سے اور آدھا مرض ہسپتال کو خوبصورتی کو دیکھ کر دور ہو جاتا ہے ہسپتال کے مین گیٹ سے لیکر ڈاکٹرز کے پاس پہنچنے تک راستے میں موجود ہر ایک شئے اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ اس ہسپتال میں کوئی کام کرنے والا شخص موجود ہے اور یہاں کوئی اعلی مہارت رکھنے والا آفسیر بھی موجود ہے ایم ایس کا ہر قدم ہسپتال کی قدر و منزلت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے جیسا کہ چند یوم قبل انہوں نے حکمنامہ جاری کیا ہے کہ 60سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین کو پرچی سمیت کسی بھی کام کیلیئے لائن میں کھڑا نہ ہونے دیا جائے ایسے افراد کو خصوصی ترجیح دی جائے ان کے اس اعلان نے ہسپتال میں آنے والے بزرگ مریضوں کے دل جیت لیئے ہیں اور ہر کوئی ان کیلیئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہا ہے اور یہی کامیابی کے راز ہوتے ہیں وہ ہسپتال کو اس طرح چلا رہے ہیں کہ ہر طبقہ فکر کے افراد ان سمیت ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ایم ایس کا رویہ دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہر مریض کے ساتھ ان کا کوئی رشتہ موجود ہے کوئی بھی ادارہ ہو اس کے معیار کو بہتر بنانے کیلیئے ماہرانہ زہن کا بہت عمل دخل ہوتا ہے معیار محنت اور کام سے بلند ہوتے ہیں نیز معیار کو بہتر بنانے کیلیئے اس ادارے سے مخلص ہونا اور بھی ضروری ہوتا ہے اور یہ بات بلکل طے شدہ ہے کہ ڈاکٹر ہمایوں انور میر اور ان کی پوری ٹیم اس ہسپتال کے ساتھ مخلص ہے ایم ایس سمیت تما م عملہ نے محنت کر کے اس ہسپتال میں اتنی زیادہ جدت پیدا کر ڈالی ہے کہ گورنمنٹ پنجاب محکمہ صحت ننے ان کی کارکردگی سے متاثر ہو کر اس ہسپتال کو پنجاب کا بہترین ہسپتال مانتے ہوئے اس کو عالمی ادارہ کارکردگی ( ISO) کو سفارش کی ہے کہ آئیں آپ دیکھیں ہم نے ٹی ایچ کیو کلرسیداں کو آپ کے معیار کے مطابق بنا دیا ہے آپ اس کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور ہمیں بتائیں کہ کیا واقع ہی ہمارا ہسپتال عالمی معیار کاحامل ہو چکا ہے (ISO) ایک انٹرنیشنل سٹینڈرڈ آرگنازیشن ہے جو دنیا کے بہترین کارکردگی کے حامل اداروں کی کارکردگی پر نظر رکھتا ہے اور یہ باقاعدہ طور پر ایسے اداروں کو مانیٹر کرتا ہے (ISO) کا مین مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آیا کوئی بھی ادارہ جو کچھ کہتا ہے کیا وہ یہ سب کچھ ڈیلیور بھی کر رہا ہے یا کہتا کچھ اور ہے اور کرتا کچھ اور ہے جن سہولیات کا ادارہ دعوی کر رہا ہے کیا وہ سہولیات باہم پہنچا بھی رہا ہے یا کام صرف زبانی دعووں تک ہی محدود ہے (ISO) کے وفد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں دورہ کیا انہوں نے ایم ایس ،ڈاکٹرز،نرسز،اور دیگر تما م عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہسپتال میں موجود مریضوں کو ملنے والی تمام سہولیات کا بھی جائزہ لیا ہسپتال میں ہونے والے مختلف کاموں کا بھی بغور مشاہدہ کیا آخر کار انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ واقعی یہ ہسپتال عالمی معیار کے مطابق مریضوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے اور اس کا کام عالمی معیار کے بلکل عین مطابق ہے ISO نے تصدیق کرتے ہوئے اس ہسپتال کے ایم ایس کو اعلی کارکردگی سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا ہے جو کہ علاقہ کے لیئے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ابھی چند دن پہلے کی بات ہے کہ 22عدد ایئر کنڈیشنز ہسپتال میں پہنچ چکے ہیں جو کہ ہسپتال میں موجود ہر وارڈ میں لگائے جائیں گے یہ بھی ایک اور اہم پیش رفت ہے ہم ان سے مزید توقع کرتے ہیں کہ ایم ایس اس ہسپتال کے معیار کو اسی طرح بلند رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گئے ہم ان کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کو اپنے اس نیک مقصد میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔
122