لاہور(نیٹ نیوز) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ذیلی کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان نے ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد وفاق کو تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا نام ہٹانے کی سفارش کی جائے گی۔
190