تھانہ ٹیکسلا کی حدود سے چارنامعلوم ملزمان شہری سے گن پوائنٹ پر کار مالیتی سترہ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ریاست حسین شاہ سکنہ پنڈورہ راولپنڈی نے پولیس کو بتایا کہ پراپرٹی کا کام کرتا ہوں۔کزن کی کار میرے استعمال میں ہے اپنے دوست بلال کو ٹھٹہ خلیل روڈ ڈراپ کرنے آیا۔واپسی پر ٹیکسلا چوک یوٹرن پر مہران گاڑی میں سوار چار اشخاص نے روک لیا اور تین میری گاڑی میں سوار ہوگئے، گن پوائنٹ پر مجھے پچھلی سیٹ پر کردیا۔ایک گھنٹے تک گاڑی جی ٹی روڈ پر گھماتے رہے اور بعد ازاں مجھے ہزارہ روڈ حسن ابدال کے ایس بی پھاٹک اتار کر مانسہرہ روڈ کی جانب فرار ہوگئے۔انہوں نے موبائل فون سے سمز نکال کر توڑ کر موبائل واپس کردیا،نقدی 5200روپے بھی لے گئے۔تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
114