راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) ٹیکسلا میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص سڑک کنارے سے اچانک پھسل کر نالے میں جا گرا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو نالے سے زندہ نکال لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ شخص نالے میں اونچائی سے گرنے کے باعث زخمی ہوا ہے۔
متاثرہ فرد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد اُسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ کی جاتی تو صورتحال سنگین ہو سکتی تھی۔