215

ٹیکسلا شہر و کینٹ لاوارث ہو چکا ہے‘کرنل ر کاظم رضا

واہ کینٹ(راجہ ارشد کیانی)ذیلدار ہاوس ٹیکسلا میں کرنل ریٹائرڈ کاظم رضا صدر ایکس سروس مین سوسائٹی ٹیکسلا نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور ٹیکسلا کی مخدوش صورتحال پر سیر حاصل بحث کی۔ کانفرنس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں اور سیاسی نمائندوں نے شرکت کی۔جس میں تمام سیاسی پارٹیاں بشمول جماعت اسلامی،مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اورانجمن تاجران میں بھرپور حصہ لیا۔ کرنل ریٹائرڈ کاظم رضا نے کہا کہ ٹیکسلا میں لیڈرشپ کا فقدان ہے ٹیکسلا شہر وکینٹ لاوارث ہو چکا ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں۔عقل مندوں نے دونوں اطراف کی سڑکوں سے اکھاڑ دی ہیں اور ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے عوام رل گئے ہیں۔ عوامی نمائندے بیانات اور اشتہارات تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ اہل علاقہ کا کوئی پرسان حال نہیں۔ حیران کن حقائق پیش کرتے ہوئے کرنل ریٹائرڈ کاظم رضا نے بتایا کہ فیصل شہید روڈ کا دس فیصد بھی فنڈ ریلیز نہیں ہوا اور ساری سڑک اکھاڑ کر لوگوں کو مٹی اور دھول کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے نوٹیفکیشن بھی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایکس کنٹریکٹر کا کنٹریکٹ بھی ختم ہوگیا ہے اور اس نے کام کا آغاز نہیں کیا اور باقی دو حصوں والے دوسیمی کنٹریکٹر زکو ایڈوانس رقم دے دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے دعویدار بلدیاتی نمائندوں کی بجائے بیوروکریسی کے ذریعے نظام کو دھکا دے رہے ہیں۔عوامی نمائندوں کی بجائے ریموٹ کنٹرول سے نظام چلایا جا رہا ہے۔بجلی ناپید ہے۔اور عوامی نمائندے ٹرانسفارمر میں حل تلاش کر رہے ہیں۔سارے ملک میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو رہے ہیں اور ٹیکسلا تجاوزات کی اندھیر نگری میں کیوں گھرا ہوا ہے۔سرائے کالا چوک ریڑیوں اور رکشوؤں سے اٹا ہوا ہے اور چند قدم پر انتظامیہ بالکل سامنے موٹروے کا دفتر،سی ای او کے بلندو بانگ دعوے اور علاقے کے چار عوامی نمائندے سب پر لاپرواہ بنے ہوئے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں