220

ٹیکسلا‘کھاد کے گودام پرچھاپہ 50 ہزار سے زائد بوری برآمد

واہ کینٹ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شہزاد محبوب اوراسسٹنٹ کمشنر خانپور نورالحق کا کھاد کے گودام پر چھاپہ، گودام میں 50 ہزار سے زائدکھاد کی بوریاں برآمد کر کے گودام سیل کر دیا،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پھاٹک بازار حاجی محمد سلیم اینڈ کمپنی کے کھاد کے گودام بمقام خانپور نزد نکڑہ پمپ پر چھاپہ مار کر یوریا، ڈی اے پی اور دیگر کھادوں کے 50ہزار سے زائد تھیلے جو کہ تحصیل ٹیکسلا کے کوٹے پر خریدے گئے تھے اور خانپور گودام پر منتقل کر کے مہنگے داموں فروخت ہونے کی اطلاع پر اے سی ٹیکسلا شہزاد محبوب نے عبدالرشید ساقی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ٹیکسلااوراسسٹنٹ کمشنر خانپور نورالحق کے ہمراہ گودام پر چھاپہ مار کر سیل کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا نے بھرپور کارروائی پر اے سی خانپور کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا، 50ہزار سے زائد بوریوں کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع محکمہ زراعت کو دیے بغیر تحصیل ٹیکسلا میں کھاد کی قلت پیدا کرنے پر گودام کو سیل کر کے مالک و منشی کو مزید کارروائی کے لیے حوالہ پولیس کر دیا گیا،عوامی و سماجی حلقوں اور کاشتکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کے اس اقدام کو سراہاہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اے سی ٹیکسلا اسی طرح ذخیرہ اندوزوں اور اشیاء ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں