ٹیکسلا۔ ختمِ نبوّت چوک پر یوٹرن کی اچانک بندش سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو گیا،شہریوں کو گھنٹوں طویل ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاروں نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔
علاقہ مکینوں اور مسافروں کا کہنا ہے کہ یو ٹرن کی بندش سے نہ صرف اضافی سفر کرنا پڑتا ہے بلکہ ایمرجنسی کی صورت میں بھی بروقت پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے،شہریوں نے متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم ایک یو ٹرن فوری طور پر کھول دیا جائے تاکہ ٹریفک کا دباؤ کم ہو سکے اور عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آئے۔
شہری حلقوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پلان مرتب کرتے وقت عوامی مشکلات کو مدنظر رکھا جانا چاہیے، کیونکہ بغیر پیشگی انتظامات کے ایسے فیصلے شہر میں رواں ٹریفک کو متاثر کرتے ہیں،انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ٹریفک صورتحال کا فوری جائزہ لیا جائے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں