کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب ٹیچر یونین مرکز چواخالصہ کے الیکشن ریفارمرز گروپ کے عدنان عباس 367 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پرفارمر گروپ کے عبدالروف 310 ووٹ حاصل کرسکے۔پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔سخت مقابلہ کے بعد ریفارمر پینل نے پرفارمر پینل کو شکست دے کا اپنا پورا پینل کامیاب کروا لیا۔کامیاب امیدوار عدنان عباس نے اپنی جیت کوتمام اساتذہ کی کامیابی قرار دیا۔
132