کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں یہ پہلی حکومت ہے جو پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی اسلامی ریاست بنانے کا عزم رکھتی ہے 14اگست جشن جشن پاکستان کے ساتھ آج ہمیں تجدید عہد بھی کرنا ہوگا کہ ہم اپنے پیارے پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ہر شخص اگر ایک ایک درخت لگائے تو وزیر اعظم کے سر سبز پاکستان کے ویژن کو تقویت ملے گی ہمیں نئے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ جنگلات کی حفاظت بھی کرنی ہو گی تین ہزار نگہبانوں کی تعیناتی میں تاخیر ضرور ہے مگر یہ مسلہ حل ضرور ہوگی 29اگست کو سہالہ فلائی اوور کاا فتتاح کریں گے جبکہ ساڑھے چار ارب کی لاگت سے ٹور ازم ہائی وے کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع ہو گا جسکی وجہ سے کہوٹہ کلر سیداں کوٹلی ستیاں اور مری کی تحصیلوں میں سیاحت کو فروغ ملے گا نوجوانوں کو روزگار ملے گا ان خیالات کا اظہار ایم این اے صداقت علی عباسی نے پنجاڑ ریسٹ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے رہنما ترجمان ایم این اے سکندر ستی کی طرف سے 14 اگست کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد، چیئر مینRDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ، چوہدری نوید افتخار، قدیر عباسی، راجہ ثقلین آف ممیام، سٹی صدر راجہ وحید احمد، سردار ایم رضا،زبیر ستی اور کثیر تعداد میں ورکرز اور کارکنان نے شرکت کی اس موقع پ راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ آزادی کی خوشی کے ساتھ ہر پاکستانی ایک پودہ بھی لگائے انھوں نے کہا کہ حکومتیں نوکریاں مہیانہیں کر سکتی بلکہ وہ ایک ایسی سیمت کا تعین کرتی ہیں جسکی وجہ سے پرائیویٹ اداروں میں نوکریاں مل سکیں نوجوان اپنا کاروبار کر سکیں پاکستان کی اکانومی مظبوط ہو رہی ہے معشیت بہتری کی طرف گامزن ہے راہ صغیر احمد نے کہا کہ حکومت مہنگائی ختم نہیں کر سکتی مہنگائی ختم کرنے کے لیے ہمیں اپنے کھیتوں کو آباد کرنا ہوگا سبزیاں دالیں پھل اُگانے ہونگے پہلی دفعہ ایم پی اے ایم این اے کی جوڑی ملکر کام کررہی ہے کوہسار یونیورسٹی کے کیمپس کے لیے تیس کروڑ جبکہ صحت کے لیے دس کروڑ کی لاگت سے بلڈنگ تعمیر ہو گی سکندر ستی نے منتحب نمائندوں کی طرف سے لاکھوں کے فنڈز دینے پر انکا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ملک پاکستان کے لیے دعا کی گئی