138

ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک چراغ دین میں نوجوان ٹرین کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ چراغ دین کے قریب نوجوان ٹرین سے ٹکرا گیا جس پر ریسکیو گاڑیاں اور موٹر سائیکل ایمبولینس موقع پر روانہ کر دی گئیں جائے حادثہ پر نوجوان دم توڑ چکا تھا تاحال جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں