گوجر خان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات کی روشنی اور ڈی ایس پی ٹریفک رورل کی زیر نگرانی گوجر خان ٹریفک پولیس کا اوور لوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات کی روشنی اور ڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک گوجر خان انسپکٹر ملک حسنین وارڈن آفیسر عرفان کھوکھر کا مندرہ چکوال روڈ پر اوور لوڈنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ اوور لوڈنگ اورسنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 41گاڑیوں کو چالان جبکہ 6 تھانہ جات میں بند۔اچھی کارکردگی پر ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کی انچارج ٹریفک گوجر خان کو شاباش ان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر اوور لوڈنگ کرنے والے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان لینے کا بھی سبب بنتے ہیں دوران ڈرائیونگ دوسروں کی زندگی سے کھیلنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ۔انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ دوران ڈرائیونگ اوور لوڈنگ سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کو ایمان کا حصہ سمجھ کر اس پر مکمل عمل کریں۔ اس موقع پر انچارج گوجر خان انسپکٹر ملک حسنین وارڈن آفیسر عرفان کھوکھر نے کہا ۔۔ ٹریفک قوانین کا احترام کرنے والی اقوام ہی مہذب کہلاتی ہیں دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلا تخصیص کاروائی کی جائے گی اور گوجر خان میں ٹریفک نظام کو بہتر اور مثالی بنایا جائے گا جس کے لیے ٹریفک پولیس بھرپور محنت کر رہی ہے۔