329

ٹریفک حادثہ میں جٹھہ ہتھیال کے رہائشی انسپکٹر رفاقت جاں بحق

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ٹریفک حادثہ میں راولپنڈی پولیس انسپکٹر جاں بحق مرحوم رفاقت حسین کا تعلق تھانہ روات کے علاقہ جٹھہ ہتھیال سے ہے تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ہی سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے رینک ترقی پانے والے انسپکٹر رفافت حسین ڈیوٹی سے واپس موٹرسائیکل پرگھر جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے مرحوم نے سوگواران میں بیوہ سمیت 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں.مرحوم تحریک انصاف ضلع راولپنڈی یوتھ ونگ کے سابق صدر ملک بدر زمان کے والد تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں