ٹریفک حادثہ میں 60 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ٹریفک کا یہ حادثہ شاہ باغ کے قریب پیش آیا جہاں 60 سالہ مشتاق نامی موٹر سائیکل سوار جو مدینہ ٹاؤن کے قریب یوٹرن لے رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال لے جا یا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ٹیوٹا ہائی ایس کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ گاڑی قبضہ میں لے کر پولیس چوکی چوکپنڈوری میں بند کر دی گئی ہے۔
129