راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جا گری اور دو حصوں میں تقسیم ہو گئی.بس میں سوار 3 مسافر جاں بحق 13 سے زائد زخمی ہو گئے یک بس (پنڈی کوچز) ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی جا رہی تھی، اوور سپیڈ کے باعث سائن بورڈ سے ٹکرائی اور دو حصوں میں تقسیم ہو کر کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی اور 03 افراد جاں بحق ہو گئے ریسکیو 1122 کی 05 ایمبولینس ،ایک ریسکو وہیکل ، ایک ریکوری وہیکل اور ایک فائر ٹرک نے آپریشن میں حصہ لیا.لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 اور موٹروے ایمبولینسز نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جاں بحق ہونے والوں میں مولا بخش،یاسر علی اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے جبکہ زخمیوں میں احمد شیر ،غلام اللہ ،محمد اشرف،احمد ،اللہ داد،محمد رمضان ،عبداللہ،مدثر ،آسیہ،شہرام،عتیق الرحمن،محمد فیضان،شفیع اللہ شامل ہیں حادثہ فتح جنگ انٹر چینج راولپنڈی کے قریب پیش آیا۔
158