اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے دس کروڑ افراد کو مکمل ویکسین لگانے کا اہم سنگ میل عبور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ویکسی نیشن مہم میں اہم سنگ میل عبور کیا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر نے ویکسی نیشن کے حوالے ٹوئٹ میں خوشخبری سنا دی۔اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 100 ملین پاکستانی اب مکمل طور پر ویکسین لگوا چکے ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ 127 ملین سے زیادہ لوگوں نے کم از کم ایک خوراک حاصل کی، تمام شہریوں کی ویکسی نیشن حاصل کرنے کے ہدف کے قریب ہیں۔
93