270

وکلا کا کمرہ عدالت میں گھس کر جج پر تشدد

منڈی بہاء الدین(نمائندہ پنڈی پوسٹ)منڈی بہاء الدین میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو سزا سنانے والے سیشن جج کو وکلا نے کمرہ عدالت میں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راؤ عبدالجبار کی مدعیت میں تھانا سول لائن میں وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔سیشن جج نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ان کے کمرے میں وکیلوں نے گھس کر دھمکیاں دیں، وکلا نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی واپس لینے پر زور دیا اور انکار کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی پی او کو او ایس ڈی بنادیا گيا جب کہ ڈی ایس پی کو بھی عہدے سے ہٹادیا گيا ہے، تینوں افسران مقدمے میں نامزد ہیں۔واضح رہے کہ سیشن جج نے توہینِ عدالت پر منڈی بہاء الدین کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو تین ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں