راولپنڈی (نیٹ نیوز)ملک بھر میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل میں 10 روز کا اضافہ‘ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل میں 10 روز کا اضافہ کردیاالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ووٹروں کی تصدیق کا عمل اب 31 دسمبر 2021 تک جاری رہے گااعلامیے کے مطابق ووٹوں کی تصدیق کا نیاشڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، نادرا کی مدد سے بننے والی فہرستیں یکم فروری سے 20 فروری تک تیار کی جائیں گی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تیار فہرستوں پر اعتراضات کا 21 فروری 2022 سے 22 مارچ تک جائزہ لیا جائے گا، دائر اعتراضات پر فیصلے 2 فروری 2022 سے 6 اپریل 2022 تک نمٹائے جائینگےاعلامیے کے مطابق حتمی فہرستوں کی تیاری کا کام 19 اپریل 2022 سے 8 مئی تک جاری رہےگا اور تصدیق شدہ ووٹوں کی حتمی فہرست 9 مئی 2022 کو جاری کی جائے گی۔
152