451

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید کی موہڑہ وینس راولپنڈی آمد،پودا لگایا

راولپنڈی(شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے موسمیاتی تبدیلی نوید رخسانہ کی موہڑہ وینس (راولپنڈی) آمد۔گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری اراضی سہال میں پودا لگایا،تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی کے گاؤں موہڑہ وینس میں شجرکاری مہم کے حوالے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں میڈم نوید رخسانہ نے پودا لگایا اس موقع پر مقامی اکابرین سے اور پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر کام کیا ہمارے پاس وقت کم ہے اور کام بہت زیادہ کرنا ہے جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف پودے لگا نہیں رہے بلکہ ان کے تحفظ کے لیے سخت قانون لا رہے ہیں تاکہ جو لوگ درختوں کا بے دریغ کٹاو کرتے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس موقع پر ضلع راولپنڈی خواتین ونگ کی صدر میڈم نوید سلطانہ،تحصیل کلرسیداں کی صدر نبیلہ انعام،امیدوار قانون ساز اسمبلی جموں 6 نازیہ نیاز,راجہ نعمان اشرف حال مقیم لندن رہنما تحریک یوسی مغل موہڑہ وینس راجہ شہباز صدر انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی خضرالطاف ستی فوکل پرسن انتظامی امور شمالی پنجاب راجہ راشد علی جوائنٹ سیکرٹری ضلع راولپنڈی چوہدری اشفاق سابق کونسلر سردار محمد بشارت میڈیا کوآرڈینیٹر این اے ستاون ساگری سرکل راجہ عمران محمود الحق کیانی ممبر بیت المال ضلع راولپنڈی راجہ شوکت تسنیم شعبان بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ راجہ نعمان اشرف حال مقیم لندن رہنما تحریک یوسی مغل موہڑہ وینس چوہدری اشفاق کونسلر نے میزبانی کی .

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں