روات(زاہد نقیبی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا رات گئے ٹی چوک کا دورہ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار کو سراہا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے 77 روز میں فلائی اوور کی تکمیل پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور پوری ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انہوں نے افتتاحی تقریب کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کی۔ پراجیکٹ کے اطراف 3 ہزار نئے پودے اور درخت لگانے پر سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلائی اوور سے راولپنڈی، روات اور لاہور سے اسلام آباد آنے والی ٹریفک کو سہولت ملے گی۔ فلائی اوور سے روزانہ تقریباً 100,000 مسافروں کو سہولت فراہم ہوگی۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔