اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)نومنتخب حکومت نے پاسپورٹ فیس میں بڑا اضافہ کردیا ۔پاسپورٹ فیسوں میں اضافہ فوری طور پر لاگو ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 5 سال والے پاسپورٹ کے لئے نارمل فیس 3 ہزار سے بڑھ کر 4500 مقرر کردی،5 سال والے پاسپورٹ کے لئے ارجنٹ فیس 5000 سے بڑھا کر 7500 روپے کردی ،10 سال والے پاسپورٹ کے لئے فیس 4500 سے بڑھا کر 6700 روپے کردی ،اسی طرح 10 سال والے پاسپورٹ کے لئے ارجنٹ فیس 7500 سے بڑھا کر 11200 روپے کردی گئی۔
286