ہر مومن کا رکھوالا ہمارا وطن
امت کا ہے سہارا پیارا وطن
نہ تھا امت کا ہمدرد کوئی
دیکے قوت رب نے ابھارا وطن
دریا دیئے‘بحرو بر دیئے دیئے حسین گلشن خدا نے نعمتوں سے ہے سنوارا وطن
ان کے آنگن میں بھی سدا بہار رہے
جاں دے کے جنہوں نے نکھارا وطن
ہو گا اسلام کا غلبہ جہاں میں عاؔمر
وسیلہ بن کے آئے گا تمہارا وطن
164