کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہوٹہ کے عوام سے کیے گے وعدے وفا نہ کیے وزیر اعظم عمران خان نے کہوٹہ کا دورہ کیا باقی میگا پراجیکٹ تو چھوڑیں تین ہزار نگہبانوں کا اعلان کیا مگر ابھی تک وہ بھی پورا نہ ہوا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کہوٹہ آئے مگر صرف ایک ڈاکٹر تبدیل کر کے چلے گے وزیر صحت یاسمین راشد نے دورہ کیا مگر کچھ نہ ملا اب کہوٹہ کے عوام28نومبر کو مٹور کے مقام پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں مگر رزلٹ پہلے کی طرح صفر ہوگا صرف ایم این اے صداقت علی عباسی نے جسطرح سہالہ اوور ہیڈ برج اسمبلی میں تعمیر کیا پھر چار مرتبہ افتتاح کی تاریخ دی مگر پھاٹک ابھی تک وہاں ہی ہے جسطرح صداقت علی عباسی نے 11کروڑ کی راولپنڈی روڈ سات کروڑ کی جیوڑہ روڈ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنایا اسی طرح وہ ٹور ازم ہائی وے کا افتتاح کرائیں گے ان خیالات کا اظہار ایک سروے رپورٹ میں اظہار خیالات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ورکرز شہریوں عوام علاقہ نے کیا انھوں نے کہا کہ مری کوہالہ میں ایک ارب تیس کروڑ کا منصوبہ مری سمبلی ہسپتال کو کروڑوں روپے سے اپ گریڈ کرادیا کہوٹہ کے بجائے مری میں یونیورسٹی بنادی اب صرف کہوٹہ کے عوام کو لالی پاپ کے سہارے زندہ رکھیں گے عوام علاقہ نے کہا کہ منتحب نمائندگان کا کام گلیاں نالیاں بنانا نہیں بلکہ اجتماعی میگا پراجیکٹ ہوتے ہیں منتحب نمائندوں نے نہ ترقیاتی کام کروائے نہ عمران کے ویژن کو آگے بڑھایا نظریاتی ورکرز تنظیمی عہدیداران بھی نالاں ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کیا نارہ کالج کی تعمیرکا سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بی ایچ یوز کی اپ گریڈیشن کا اعلان کریں گے کیا صداقت علی عباسی کے کیے گے وعدے پورے ہونگے کیا کھنڈرات نما سڑکیں تعمیر ہونگی
150