وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی نے ڈی جی اوقاف، خطبا اور مؤذن کے گریڈ کی اپ گریڈیشن جبکہ اوقاف ملازمین کے لیے 15سے 25فیصد اسپیشل الاؤنس کا بھی اعلان کر دیا۔سیرت اکیڈمی کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈی جی اوقاف کو 20سے 21گریڈ پرموشن دیں گے، صوبائی خطیب کو 18سے 19گریڈ دیا جائے گا، زونل خطیب کو 17 سے 18 اور ضلعی خطیب کو 16 سے 17گریڈ ملے گا۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سینئر خطیب کو 12سے 16، خطیب امام کو 9 سے 14 گریڈ ملے گا، نائب خطیب و مدرس کو چھٹے اور7ویں گریڈ سے 12واں گریڈ ملے گا جبکہ مؤزن کو 4 سے 7گریڈ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اوقاف ملازمین کے لیے 30کروڑ روپے مختص کر دیے جس میں ہر سال 5کروڑ کا اضافہ کریں گے۔ اوقاف کی زمینوں پر قبضے کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل اختیار کر رہے ہیں۔گندم سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گندم کی امپورٹ کی اجازت نہ دینا دراصل پنجاب سے دشمنی ہے، وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ پنجاب کو بھوکا مارکر ملک چلا لیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، بدلہ لینا ہے تو سیاسی طور پر آؤ، بندے پورے کروں۔
