126

وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ملاقات

لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی منفی سیاست کی مذمت کی۔ ملاقات میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے انعقاد پر وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔اسلام آباد میں او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس کا انعقادبہت بڑی کامیابی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ کے لیڈر ہونے کا حق ادا کیا ہے۔پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیاہے اوردیتے رہیں گے۔منفی سیاست کو 22کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پے درپے ناکامیوں کے بعدمخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیئے۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی معاملات پر بھی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں