
وزیراعظم شہباز شریف کا کہوٹہ کے مقام پر دریائے جہلم پر تعمیر ہونے والے کہوٹہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ،چینی افسران نے بریفنگ دی ،تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اراکین احسن اقبال اور خرم دستگیر کے ہمراہ کہوٹہ کا دورہ کا دورہ کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد بھی موجود تھے
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، 2015 میں چینی صدراور نوازشریف نے اس منصوبےکاسنگ بنیادرکھا۔گزشتہ حکومت میں دیگر منصوبوں کی طرح اس منصوبے میں بھی تاخیرکی گئی اور ساڑھے 3 سال میں معیشت کوبرباد کردیا گیا لیکن اس کے باوجود یہ منصوبہ فعال ہوگا اور پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ منصوبے سے 720 میگاواٹ سستی اور آلودگی سے پاک بجلی پیدا ہو گی۔ اس منصوبے سے 4 ارب روپے کا فائدہ ہوگا اور کول پاور پلانٹ کے مقابلے میں 9 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
