اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مارچ میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانےجا رہے ہیں وزیراعظم نے وزیراعلٰی پنجاب اور وزیربلدیات کو ہدایات دےدیں۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ نیا بلدیاتی قانون اگلے ہفتے پنجاب اسمبلی میں پیش ہوگا ضلع کی سطح پر اور میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا ولیج کونسل میں 13افراد پر مشتمل پینل الیکشن لڑےگا۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں قانون سازی ہماری بڑی سیاسی کامیابی ہے اپوزیشن تھکےہوئےپہلوانوں کاٹولہ بھان متی کاکنبہ، مضبوط اپوزیشن صرف نظریئےکی بنیاد پر ہو سکتی ہے پی ٹی آئی نے2013سے18تک حکومت کوچین سےنہیں بیٹھنےدیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا لیڈر ایک تھا عمران خان اُسکے نظریےکے پیچھےسب کھڑے تھے موجودہ اپوزیشن کا کوئی لیڈر ہے نہ نظریہ کون ان کےساتھ کھڑا ہو گا احسن اقبال نام نہادپڑھے لکھےہیں پڑھ لکھ کر بات کیا کریں ن لیگی ایک ہفتےفوج کیخلاف دوسرےہفتےعدلیہ کیخلاف ہوتےہیں تیسرے دن ان کو تنقید کیلئے ادارہ چاہیے ہوتا ہے اب نادراکی باری ہے نادراکی ٹیکنالوجی کسی ایک شخص کےمرہون منت نہیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جب بھی مریم یانوازشریف کی پیشی ہوتی ہےویڈیوز اسکینڈل آجاتے ہیں ہروہ کام کیا جاتا ہے کہ میرٹ پرمقدمات کی شنوائی نہ ہو ہم تو چاہتےہیں نواز شریف واپس آئیں نوازشریف نے آ کر پیسے دینے یا جیل جانا ہے۔
192