158

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا تھااس حوالے سے صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد موو کر رہے ہیں، حکومت کو تاریخی شکست ہو گی اس سے قبل ذرائع کا بتایا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے منع کردیا گیا ہے، ذرائع کا بتانا تھا کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ تمام ممبران اجلاس میں شرکت لازمی بنائیں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام ارکان کو ابتدائی طور پر اگلے 20 دن تک اسلام آباد میں قیام کی ہدایت دی گئی اور ارکان کو بتایا گیا کہ اگلے 3 ہفتے انتہائی اہم ہیں اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سیاسی اور قانونی مشاورت مکمل کرلی۔قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ اسمبلی ہال کی تزئین و آرائش کوئی مسئلہ نہیں ہے،تحریک عدم اعتماد کیلئے سینیٹ ہال استعمال کیا جاسکتا ہےذرائع نے بتایا ہے کہ یہ تمام معاملہ اس ماہ کے آخر سے پہلے نمٹ جائے گاذرائع کے مطابق اپوزیشن جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کی سرگرمیوں پر آج غور کرے گی، اگر یہ گروپ اپوزیشن سے رابطہ کرتا ہے تو تحریک عدم اعتماد کی تاریخ میں ایک دو روز کی توسیع ہو سکتی ہےذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک آنے سے پہلے یا اس کے فوری بعد حکومت کے ایک دو وزراء کا استعفیٰ متوقع ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں