جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حمایت میں استحکامِ پاکستان ریلی پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکزی دفتر سے نکالی گئی، ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکن موجود تھے، کارکنوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ لا تعلقی اختیار کرنے والے ممبران قومی اسمبلی کے خلاف بینرز کتبے اور لوٹے اٹھا رکھے تھے، عمران خان قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے بلند کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ریلی ضلع کچہری سول لائن سے ہوتی ہوئی شاندار چوک کے مقام پر پہنچی، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کی غیور عوام عمران خان کے ساتھ ہے، ضلع جہلم کی عوام عمران خان کی پالیسیوں کی بھرپور تائید کرتی ہے، عمران خان نے ڈبل اسٹینڈرڈ کے خلاف جو اسٹینڈ لیا وہ قابل ستائش ہے، خاص طور پر فارن پالیسی کے حوالے سے ہم وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتے ہیں عمران خان نے ابسیلوٹلی ناٹ کا نعرہ بلند کرکے پاکستان کے باغیرت غیور عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کی اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستانی قوم کے دل کی آواز ہے، پاکستانی قوم غلام نہیں بلکہ آزادقوم ہے اور پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ ان کی آزاد پالیسی ہو، آزاد حکمران ہوجو قوم کے احساسات کی ترجمانی کرنا جانتا ہواور صیح معنوں میں ترجمانی کر سکے،پاکستان ایک خود مختار ملک ہے جو کسی کی جنگ کا حصہ نہیں اور نہ ہی کسی کی جنگ میں شریک ہونگے، پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے صدر چوہدری غلام احمد زمرد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کو یقین دلاتے ہیں کہ ضلع جہلم کے باغیرت غیور عوام عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم انشاء اللہ آپ کے ہر اس اقدام جو پاکستان کے حق میں ہے آپ کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستانی قوم کو ایک قوم کے طور پر متعارف کروایا، انہوں نے پوری دنیاء کے اندر پاکستانی قوم کو ایک مقام دلوایا، آج امریکہ اور یورپ کے لوگوں کو بتانا ہے کہ ہم ایک طاقت ہیں ہم کسی کے غلام نہیں یورپی حکمران ہمیں ڈیکٹیشن نہیں دے سکتے، ہم یورپی طاقتوں کو پاکستان کی سرزمین اور دیگر سہولیات کسی صورت مہیا نہیں کریں گے اور نہ ہم ہی ہم غیر ملکی طاقتوں کے آلہ کار بنیں گے، بلکہ ہم امن کی پالیسی چاہتے ہیں لیکن اگر کسی نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاکستانی عوام انہیں نست و نابود کردیں گے۔ آج پوری دنیاء عمران خان کوجانتی، مانتی اور سنتی ہے، عمران خان نے کہا کہ ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں چلے گا، دوسری طرف وہی جو کرپٹ لوگ ہیں جنہوں نے بدمعاشیاں کرکے ملک و قوم کو لوٹا اور یورپ کے اندر ملک کا پیسہ لے گئے یورپی حکمران ان کی سرپرستی کرکے ان چوروں، لٹیروں اور بھگوڑوں کو پناہ دے رکھی ہے، یہ ڈبل اسٹینڈرڈ اب نہیں چلنے دیں گے۔ریلی میں شامل شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے، بینرز اور لوٹے اٹھا رکھے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف سے غداری کرنے والے ممبران کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
151