راولپنڈی (شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعظم عمران خان نے رنگ روڈ منصوبے کا افتتاح کر دیا اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان ،وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،عامر کیانی سمیت دیگر وفاقی وزرا،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ،چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ سمیت پنڈی کی دیگر انتظامیہ موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ یہ منصوبہ میرے دونوں حلقوں کو آپس میں ملاتا ہے راولپنڈی کی تاریخ کا یہ ایک بڑا منصوبہ ہے میری گزارش ہے کہ تین کلومیٹر مزید ٹریک بڑھا کر اس کو اسلام آباد کے ساتھ لنک کیا جائے اور مستقبل میں بہارہ کہو سے کلرسیداں بننے والے رنگ روڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے اور رنگ روڈ منصوبہ میں تین لین کا مزید اضافہ بھی کیا ،سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ منصوبہ غلط لینڈ ایکوزیشن کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوا تھا تاہم آج ہم اس کے سنگ بنیادکی تقریب میں شریک ہیں انھوں نے مزید کہا کہ شہروں کے ماسٹر پلان بنانا انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے کیوں کہ آبادی پھیل رہی ہے اسلام آباد دس سالوں میں دگنا ہو گیا ہے ماسٹر پلاننگ نہ کی گئی تو شہر پھیل جائیں گے اور گرین ایریاز ختم ہو جائیں گے میں کمشنر راولپنڈی کو ہدایت کرتا ہوں کہ راولپنڈی کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے ماسٹر پلاننگ کی جائے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جو کچھ کر رہی ہے جوں جوں دن نزدیک آرہے ہیں قوم کا غصہ بڑھتا جارہا ہے میں قوم کو ان چوروں کے خلاف نکلتے دیکھ رہا ہوں عوام خود دیکھ رہے کہ کیسے پیسے کی سیاست کی جارہی ہے پچھلے ستر سالوں میں یہ لوگ ایسے ہی کر رہےتھے جو اب بے نقاب ہو رہے ہیں
270