62

وزیراعظم شہباز شریف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ ) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سی ایم ایچ راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں کو کلیئر کرنے والے فوجیوں کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء اور ان کے اہل خانہ نے پاکستان کے عوام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پرامن اور مستحکم ماحول کے حصول تک دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر سے لڑنے اور دہشت گردوں، ان کے حامیوں اور ہمدردوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم کی جائے گی اور کسی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور بہادر مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں کے ذریعے حاصل کردہ کامیابیوں کو پٹڑی سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں