وزیراعظم اور چوہدری نثار علی خان کی ملاقات سیاست کیلئے نیک شگون،ملک سعید نواز

واہ کینٹ(نمائندہ پنڈی پوسٹ) چوہدری نثار علی گروپ کے سرکردہ رہنما ملک سعید نواز نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی حالیہ ملاقات کو سیاسی حلقوں میں نہایت اہم اور ملکی مفاد میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے چوہدری نثار علی خان ایک اصول پسند اور باوقار سیاستدان سمجھے جاتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ضمیر کی آواز پر لبیک کہا۔

انہوں نے اگرچہ میاں نواز شریف سے سیاسی راہیں جدا کیں تاہم وہ نہ کسی نئی جماعت کا حصہ بنے اور ہی نہ کسی نئی سیاسی پارٹی کی بنیاد رکھی۔ ان کا یہ طرز عمل ان کے سیاسی کردار اور سچائی پر مبنی سیاست کا مظہر ہے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان جیسے تجربہ کار اور سینئر رہنما کا ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کرنا وقت کی ضرورت ہے ان کی وزیراعظم سے ملاقات نہ صرف مسلم لیگ نون کے لیے اہم ہے بلکہ ملکی سیاسی استحکام کے لیے بھی نیک شگون سمجھی جا رہی ہےانہیں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم کل بھی چوہدری نثار علی خان کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی ان کے اصولی مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں