145

وزیراعظم سے تعلیمی ادارے کھولنے کی سفارش کرونگا،صداقت علی عباسی

صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب، ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے جا رہا ہوں، سکول اوپننگ کے حوالے سے پرائیویٹ سیکٹر کا پیغام پہنچاؤں گا۔ حکومت نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات سے آگاہ ہے، ذاتی طور پر سکولز جلد کھولنے کے حق میں ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی پنجاب کے صدر راجہ الیاس کیانی ،ڈویژنل صدر عرفان مظفر کیانی ،سینئر نائب صدر ضلع راولپنڈی ابراہیم، جنرل سیکرٹری راول ٹاؤن راجہ عمر شبیر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کے تعلیم عام کرنے کے حوالے سے کردار کی معترف ہے ، نجی تعلیمی ادارے تعلیم عام کرنے کے حوالے سے حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، قائدین نے ممبر قومی اسمبلی کو پرائیویٹ سیکٹر کو درپیش مسائل اور بچوں کے تعلیمی مستقبل کے بارے میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ مڈل میٹرک ایف اے ایف ایس سی طلبہ کے پاس تعلیمی سیشن کیلئے وقت انتہائی کم ہے ۔ تعلیمی ادارے سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فی الفور تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں