راولپنڈی (شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)اہلیان راولپنڈی کے لیے تاریخی منصوبے رنگ روڈ کا افتتاح آج وزیراعظم عمران خان کریں گے ۔اس سلسلہ میں ایک تقریب ٹھلیاں انٹر چینج پر سہ پہر تین بجے منعقد ہو گی جس میں وزیراعظم عمران خان خصوصی طور پر شرکت کریں گے پنڈی پوسٹ کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ تقریب ٹھلیاں انٹر چینج کے قریب رکھی گئی ہے کئی دہائیوں سے تاخیر کا شکار یہ منصوبہ اہلیان راولپنڈی کے لیے کسی نعمت سے کم ثابت نہیں ہو گا منصوبہ بانٹھ موڑ مندرہ سے شروع ہو کر ٹھلیاں انٹر چینج تک بنے گا جس کی کل لمبائی 38 کلومیٹرہے منصوبے کا تخمینہ 6 ارب 72 کروڑ 47 لاکھ 30 ہزار روپے خرچ آئے گا جس کے لیے 8 ہزار 992 کنال اراضی خریدی جارہی ہے راولپنڈی انتظامیہ تقریب کا حتمی شکل دیدی یا د رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین آر ڈی اے نے بتایا تھا کہ منصوبے ایف ڈبلیو او کو سب سے کم بولی لگانے پر تفویض کر دیا گیا ہے
381