230

وردی میں ملبوس ڈاکو گن پوائنٹ پر گاڑی چھین کر فرار

مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ چکوال روڈ پرمبینہ طورپر وردی میں ملبوس افراد کاشہر ی سے گاڑی چھیننے کے واقعہ پر سی پی او ساجد کیانی کا نوٹس،ایس ڈی پی او گوجرخان کو موقعہ پر پہنچ کر تفتیش کرنے اورملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پرمبینہ طورپر وردی میں ملبوس افراد کاشہر ی سے گاڑی چھیننے کے واقعہ پر سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او گوجرخان کو موقعہ پر پہنچ کر تفتیش کرنے اورملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا، ایس ڈی پی اوگوجرخان اورایس ایچ اوجاتلی پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،واقعہ کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں درج کیا جارہا ہے، سی پی اوراولپنڈی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے قانون کے کٹہر ے میں کھڑا کیاجائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں