واہ کینٹ گن پوائنٹ پر گاڑی چھیننے والے گینگ گرفتار‘ ملزمان سے دوران انٹیروگیشن اہم انکشافات کی توقع تفصیلات کے مطابق محمد اشفاق ولد خوشی محمد سکنہ راولپنڈی نے تھانہ باہتر میں درخواست دی کہ میں اپنی مہران کار بطور ٹیکسی چلاتا ہوں۔ایک خاتون اسم و مسکن نامعلوم میرے پاس صدر راولپنڈی آئی اور جھنگ باہتر کیلئے میری گاڑی بک کروائی۔جب ہم باہتر موڑ پہنچے تو مجھے کہا کہ میرا بھانجا ادھر ہے اسکو بھی ساتھ لینا ہے جسکو بھی ساتھ بیٹھا لیا اور مجھے مین روڈ سے ایک شارٹ راستے کا بتا کر کچے ویران راستے پر ہو گئے جہاں اچانک دو نامعلوم اشخاص سامنے آ گئے اور اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھین لی میرے ہاتھ پاؤں باندھ کر تھوڑے فاصلے پر چھوڑ دیا اور گاڑی لیکر فرار ہو گئے جس پر تھانہ باہتر میں فوری ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔ڈی پی او اٹک عمر سلامت نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن اٹک عمران رزاق اور ایس ڈی پی او سرکل فتح جنگ ڈی ایس پی فیاض الحق کی نگرانی ایس ایچ او باہتر جاوید اقبال، انچارج آئی ٹی اٹک سب انسپکٹر نبیل خان، سب انسپکٹر طارق محمود و آفیسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر انکو نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مال مسروقہ برآمد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جس پر پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اور تمام تر محکمانہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے نامعلوم گینگ جس میں غلام غنی ولد زریں سکنہ سوات حال ٹیکسلا، رضوان اللہ ولد غلام نور سکنہ صوابی حال ٹیکسلا، تاج محمد ولد فقیر گل سکنہ صوابی، عادل ولد سلطان زیب سکنہ مردان اور آمنہ بی بی زوجہ عبداللہ شاہ سکنہ ٹیکسلا شامل ہیں کو آئی ٹی کی مدد سے ٹریس کیا اور مختلف مقامات پر ریڈ کر کے سرغنہ(غنی) گینگ غلام غنی ولد زریں سکنہ بیرین، سوات حال ٹیکسلا اور رضوان اللہ ولد غلام نور سکنہ راستہ آباد،صوابی حال ٹیکسلا راولپنڈی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو گرفتار کر نے اور دوران شناخت پریڈ درست طور پر شناخت ہونے پر ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے انٹیروگیشن عمل میں لائی گئی۔دوران تفتیش ملزمان سے 3 لاکھ روپے برآمد کر کے مزید واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور ہر دو ملزمان سے برآمد ہونے پر الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
134